بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا کیس،عظمیٰ خان نےا ضافی دستاویزات جمع کروادیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں عظمیٰ خان نےا ضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اضافی دستاویزات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں،اضافی دستاویزات میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی تفصیلات شامل ہیں، اس کے علاوہ مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کیلئے جاری عدالتی احکامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

اضافی دستاویزات میں آصف زرداری کو جیل میں فراہم سہولیات کی تفصیلات بھی اضافی دستاویزات کاحصہ ہیں،سابق انٹرنیشنل کرکٹرز کے بانی سے متعلق تشویش پر مبنی خطوط بھی درخواست کا حصہ ہیں،برطانوی پارلیمنٹ میں بانی سے متعلق ہونے والی کارروائی بھی دستاویزات میں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *