بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 6، بشری بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت کے معاملے میں حاضری نہ لگوانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام نے بتایاویڈیو لنک سسٹم خراب ہونے کے باعث حاضری نہیں لگوائی جا سکتی،حکم دیا گیا تھا کہ ویڈیو لنک کے کار آمد ہونے کو یقینی بنائیں، جو آپ نے نہیں کیا،آپ کا رویہ عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے۔
عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تحریری طور پر نوٹس کا جواب جمع کرائیں،سپرنٹنڈنٹ جیل جواب کیساتھ ویڈیو لنک کے ٹیکنیکل سٹاف کی رپورٹ بھی جمع کرائیں،آئندہ سماعت پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *