اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت بانی پی ٹی آئی کو ملکی سیاست سے مائنس نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہ صرف پاکستان کی سیاست کے مرکزی کردار ہیں بلکہ سیاسی بیانیے کا محور بھی وہی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سیاست کا محور ہیں اور ان کے بغیر سیاست ممکن نہیں۔ان کا ذکر ہر فورم پر ہوتا ہے ہر جگہ انہی کی بات ہوتی ہے اور وہی عوام کی توجہ کا مرکز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کے خاندان، بالخصوص علیمہ باجی کو تسلی دیتا ہوں کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ہمارے قائد کو نہ مائنس کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔
Pakistan Image