بانی پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ میں درج 2مقدمات پر درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ میں درج 2مقدمات پر درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ اورتوڑ پھوڑ میں درج تھانہ کھنہ میں درج 2مقدمات میں بری ہو گئے،جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت منظور کرلی ،عدالت نے کہاکہ شواہد ناکافی ہونےپر بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر لانگ مارچ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 2022میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *