بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواست میں نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب نیب نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *