بانی پی ٹی آئی کا 9مئی کیسز میں ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9مئی کیسز میں ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل عزیر کرامت بھنڈاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو درخواست میں فریق بنایا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے،یقینی بنایا جائے بانی پی ٹی آئی سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *