بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے اوران کے پاس ٹی وی بھی ہے : خواجہ آصف

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کھانا باہر سے آتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا مینو چیک کریں فائیو اسٹار ہوٹل میں وہ کھانا دستیاب نہیں ،

ایکس پر جاری پیغام میں وزیر دفاع کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس ٹی وی ہے اور ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں ، ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، جنوری کے مہینے تھے ہمارے پاس گرم پانی نہیں تھا، ہمیں کھانا جیل کا ملتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سپر نٹینڈ نٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آ کے گیزر اتروایا تھا، بانی پی ٹی آئی کو ڈبل بیڈ اور مخملیں بستر میسر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *