بانی پی ٹی آئی کا سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) بانی پی ٹی آئی کا سائفر کیس کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کی جائے گی۔ توشہ خانہ نیب کیس کی کارروائی بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں کارروائی چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے آج جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *