بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی،سرکاری وکیل فرخ لودھی نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر پنجاب پولیس نے کل 54مقدمات درج کررکھے ہیں،لاہور میں بانی پی ٹی آئی پر21مقدمات درج ہیں،رپورت کے مطابق راولپنڈی19،شیخوپورہ7،فیصل آباد میں 5مقدمات درج ہیں،بانی پی ٹی آئی پر گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *