بانی پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا،علیمہ خان

راولپنڈی(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں،بانی پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتظار پنجوتھا کس حالت میں واپس آئے ہیں، جو تماشا انتظار پنجوتھا کیخلاف کیا گیا وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،جو قانون سے اوپر جا چکے ہیں وہ سمجھتے ہیں جس پر مرضی تشدد کرو، ان کاکہناتھا کہ جس نے لندن میں احتجاج کیا اس کی فیملی کو پاکستان میں اٹھا لیا، اب برطانیہ میں انصاف مانگا جائے گا لوگوں کے بچوں کو خوفزدہ کررہے ہیں،ان کا مزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آکہتے ہیں جمہوریت اور رول آف لاء پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *