کراچی(پاکستان امیج)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مزید پریشانیوں میں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ میرے اختلافات ایم کیو ایم لندن سے تھے،ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں،میرا ایم کیو ایم کے بہت سے لوگوں سے اچھا تعلق ہے۔
ان کا کہناتھا کہ انقلاب لانے کیلئے ملکی سالمیت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا،انقلاب لانے کے بہتر سے طریقے ہیں، جسٹس سسٹم کے ذریعے آپ انقلاب لا سکتے ہیں،ہمارے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔
Pakistan Image