بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے والے ایس ایس پی عمران کشور نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔

اسلام آباد( پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے والے ایس ایس پی عمران کشور نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔ عمران کشورنے ترقی کی فہرست میں مسلسل دوسری مرتبہ نظرانداز کئے جانے پراستعفیٰ جمع کروایا۔

آئی جی پنجاب کو بھجوائے گئے استعفی کےمطابق عمران کشور نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی۔

اب وہ ایک ایسے موڑپر کھڑے ہیں جہاں مزید خدمات ممکن نہیں۔عمران کشورنے لکھا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ عزت کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ اب خاموشی سے کام نہیں کرسکتا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران کشور کو پروموشنل بورڈ کی جانب سے ڈی آئی جی کے عہدے ترقی کےلیے دوسری مرتبہ نظرانداز کیاگیا۔ جس پر انہوں نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے استعفی جمع کروادیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *