بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے حوالے سے عظمیٰ بخاری کا بیان آ گیا

لاہور (پاکستان امیج) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان ،وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یہ لوگ جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ جیل میں کوئی ضابطہ نا ہو، جب جس کا دل چاہے منہ اٹھا کر پہنچ جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو “مظلومیت کارڈ” کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔ ان کو خط لکھنے سے نہ کوئی ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی۔انتشاری ٹولے کی جانب سے جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپگنڈا مہم چلاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے 50لوگوں نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے۔جو جماعت اوورسیز پاکستانیوں کی حمایت کا دعوی کرتی ہے انکی ہر کال کو اوورسیز نے پوری طرح ریجیکٹ کیا ہے۔نواز شریف اور مریم نواز پر بات کیے بغیر آج بھی تحریک فساد کی سیاست مکمل نہیں ہوتی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *