بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے نئے کیس میں مزید 7روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے نئے کیس میں مزید 7روز کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا، احتساب عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 29جولائی تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کے نئے کیس کی سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا،نیب ٹیم نے ملزمان کی تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی، نیب ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 26جولائی تک ملتوی کردی ،بشریٰ بی بی کے وکیل نے پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے بیان پر جرم مکمل کرلی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *