بانی پاکستان کو خراج عقیدت، آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’پیغام قائد‘ جاری

راولپنڈی (پاکستان امیج)یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘جاری کر دیا گیا، جس میں بانی پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ملی نغمہ قائداعظم کے فرمودات اور قیامِ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاس ہے، جو دشمنوں کے عزائم کے خلاف قومی استقامت اورعزم کو اجاگر کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اس نغمے میں قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

یہ نغمہ قائداعظم کےافکار کی تجدید اورپاکستان کے محفوظ وباوقار مستقبل کامظہر ہے۔ یومِ قائد کے موقع پر جاری کیا گیا نغمہ بابائے قوم سے قوم کی والہانہ محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *