بالی ووڈ سے کیوں نہیں بنتی ، اور بھارتی مداح کیوں ناراض ہو جاتے ہیں ؟ فیصل قریشی نے بتا دیا

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بالی وڈ سے میری بنتی نہیں کیوں کہ میرے دل میں جو ہے میں اس کا اظہار کردیتا ہوں، میری اسی عادت کی وجہ میں میرے بھارتی مداح مجھ سے ناراض بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل قریشی نے کہا اگر اس وقت کسی بھی اداکار کو بھارت میں اپنی فلم ہٹ کرنی ہے تو پاکستان کو گالی دینی ہوگی، شاہ رخ خان کی فلموں کو پاکستان میں ہر طرح سے سپورٹ ملا لیکن پھر شاہ رخ خان نے بھی وہی کیا۔بھارت میں فلمز ہٹ کرنے کیلئے پاکستان کو گندا کریں آپ آئی ایس آئی کو گندا کریں، یہی وہ چیزیں ہیں جن سے کوئی اداکار بھارت میں نام کما سکتا ہے لیکن یہ سب چیزیں دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے ۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ’جو سلوک بھارت میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہوا پاکستان میں ایسے کسی بھارتی کے ساتھ سلوک کا کوئی واقعہ نہیں ملےگا کیوں کہ پاکستانی گھر آنے والے کیلئے دل کھول دیتے ہیں‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *