بالی ووڈ اداکار فردین خان کی 14 سال بعد انڈسٹری میں واپسی، اب کیسے دکھتے ہیں؟

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکار فردین خان نے بالآخر 14 سال بعد اداکاری کی دنیا میں واپس قدم رکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2010 میں فلم ‘دولہا مل گیا ‘ میں آخری بار نظر آنے والے اداکار فردین خان 14 سال بعد مداحوں کو اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔فردین خان نے شوبز کی دنیا سے مکمل طور پر کنارا کشی اختیار کرلی تھی اور ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔تاہم اب فردین خان بھارت کے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی، دی ڈائمنڈ بازار’ سے اداکاری کے میدان میں واپسی کررہے ہیں۔

ویب سیریز ہیرا منڈی پاکستان کے شہر لاہور کے مخصوص علاقے میں کام کرنے والی خواتین پر بنائی گئی ہے اور یہ مہنگا ترین پروجیکٹ ہے۔ہفتے کو مقبول ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کی جانب سے ہیرا منڈی کا نیا پوسٹر جاری کیا گیا جس میں فردین خان کی پہلی جھلک دکھائی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

پوسٹر میں فردین خان ثقافتی شاہی لباس زیب تن کیے،چہرے پر بڑی مونچھوں اور سر پر ٹوپی پہنے بظاہر تخت پر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان ہیرا منڈی میں ولی محمد کے کردار میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ہیرا منڈی میں منیشا کوئیرالا، سوناکشی سنہا، آدیتی راؤ حیدری، رچا چڈھا اور سنجیدہ شیخ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

ہیرا منڈی کو یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *