بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کے حوالے سے بھارتی کرکٹر کُلدیپ یادیو نے واضح اعلان کردیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کے حوالے سے بھارتی کرکٹر کُلدیپ یادیو نے بڑا انکشاف کر دیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق این ڈی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کُلدیپ یادیو نے اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی نہیں کریں گے۔

کُلدیپ یادیو نے کہا کہ شادی کے حوالے سے آپ کو جلد ہی اچھی خبر ملے گی لیکن میں جس سے شادی کر رہا ہوں وہ اداکارہ نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شادی اس لڑکی سے کروں گا جو میرا اور میرے خاندان کا خیال رکھ سکے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کُلدیپ یادیو نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں ہم طویل عرصے سے اس کا انتظار کر رہے تھے، ورلڈ کپ لانا بہت خوشی کی بات ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *