ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے شوہر بھرت تختانی سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر حوصلہ افزا پیغام شیئر کیا ہے۔
معروف بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اور ڈریم گرل، اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول اور ان کے شوہر بھرت تختانی 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔اس جوڑی نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک مشترکہ بیان کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔علیحدگی سے متعلق بیان کے تقریبا دو ہفتے بعد، ایشا دیول نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر خوبصورت تصویر کے ساتھ ایک حوصلہ افزا پیغام شیئر کیا ہے۔
View this post on Instagram
اس پوسٹ کے کیپشن میں ایشا دیول کا لکھنا ہے کہ کتنا ہی اندھیرا کیوں نہ ہو سورج طلوع ہوگا۔واضح رہے کہ اس جوڑی کی شادی 12 سال رہنے کے بعد طلاق پر ختم ہوئی ہے، ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ایشا کی اس پوسٹ پر انہیں قریبی حلقہ احباب، دوستوں اور فالوورز کی جانب سے حوصلہ دینے سمیت ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Pakistan Image