کراچی(پاکستان امیج) محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ بالائی سندھ کےتمام اضلا ع میں آندھی اوربارش کا امکان ہے جب کہ جھکڑ چلنےاوربارش سےگرمی کی لہر میں بھی کمی واقع ہوگی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے 16جون تک پنجاب، کے پی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ روز صحرائے چولستان اور سرگودھا میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 48 ڈگری تک گیا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image