باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (پاکستان امیج) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر کرنے پر سابق کرکٹر باسط علی بھی بھڑک اُٹھے۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے موجودہ سلیکشن کمیٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں اپنے سکواڈ میں سپنرز ڈال رہی ہیں لیکن ہماری سلیکشن کمیٹی پارٹ ٹائمرز پر بھروسہ کررہی ہے،نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی اسامہ میر نے اہم مواقعوں پر وکٹیں لیکر دیں جبکہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں تین وکٹ کیپرز بھی ڈال دیئے گئے محمد رضوان، اعظم خان اور عثمان خان کی شکل میں! کس سوچ کیساتھ اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے حسن علی کی سکواڈ میں واپسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی بتادے کہ کس بنیاد پر فاسٹ بولر کو لایا گیا ہے، ویسٹ انڈیز اور امریکا میں میگا ایونٹ ہے لیکن سکواڈ میں 6 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے، آغا سلمان کو پرفارمنس کی بنیاد پر شامل کیا جو بالکل درست ہے لیکن مجھے سمجھائیں کہ انکی جگہ کس کو بٹھایا جائے گا، عثمان خان یا عرفان نیازی؟ حسن علی نے 2 سال پہلے آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، ٹیم میں دوستیاں نبھائی جارہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *