بارش کے باعث اگلے روز تک ملتوی ہونیوالے میچ میں کبھی پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم نہیں جیتی

کولمبو (پاکستان امیج) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالا میچ ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاریخ پر نظر ڈالیں تو پتا چلتا ہے کہ جب بھی بارش کی وجہ سے میچ ملتوی ہوا تو اگلےدن پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم کبھی نہیں جیتی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کولمبو میں شام کے وقت موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے میچ ریزرو ڈے پر مکمل کیاجائیگا تاہم ریزرو ڈے پر بھی کولمبو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ، تاریخی پس منظر پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ جب بھی بارش کی وجہ سے میچ ڈیلے ہوا تو بائولنگ کرنے والی ٹیم اگلے دن میچ جیتی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے، بھارت24.1اوورز سے دوبارہ کھیل کاآغاز کرے گا،بارش سے قبل بھارت نے24.1اوورز میں 2وکٹوں پر147رنزبنائے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *