کراچی(پاکستان امیج)بارش اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر سے 30پروازیں تاخیرکا شکار ہو گئیں۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701کی جدہ روانگی میں ڈھائی گھنٹے تاخیرہے،پی آئی اے کی پرواز پی کے 302کی لاہور روانگی میں 2گھنٹے تاخیرہے، اسی طرح پی آئی اے کی اسلام آباد کی پرواز پی کے 300تاخیر سے 11بجے روانہ ہوگی،استنبول کی پرواز ٹی کے 709میں 3گھنٹے تاخیرسے صبح 9بجے روانہ ہوگی،مدینہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 744کی آمد میں 4گھنٹے تاخیرہے،جدہ سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 768کی آمد میں سوا گھنٹہ تاخیرہے۔
اس کے علاوہ ملتان سے مدینہ کی پرواز پی کے 715چار گھنٹے تاخیر سے دن 12بجے جائے گی،دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 134کی روانگی میں 3گھنٹے تاخیرہے،شارجہ، دمام، مسقط، دبئی سے اسلام آباد کی پروازوں کی آمد میں بھی تاخیرہے،اسلام آباد سے مدینہ کی پرواز پی کے 713چھ گھنٹے تاخیر سے سوا10بجے جائے گی،اسلام آباد سے استبول، جدہ، مسقط، دبئی روانگی کی پروازوں میں بھی تاخیرہے۔
اسلام آباد سکردو کی پرواز پی کے 451ڈھائی گھنٹے تاخیر سے دن 10بجے جائےگی،اسلام آباد ریاض کی پرواز ایس ویز 725چار گھنٹے تاخیر سے 1بج کر 40بجے جائے گی،اسلام آباد کوئٹہ پرواز پی کے 325ڈھائی گھنٹے تاخیر سے شام ساڑھے 4بجے جائےگی،اسلا م آباد کراچی کی پرواز پی کے 369دو گھنٹے تاخیر سے شام 6بجے روانہ ہو گی۔
Pakistan Image