بادی النظر میں حکومت، الیکشن کمیشن اور صدر مملکت تینوں ذمہ دار ہیں،جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج) 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بادی النظر میں حکومت، الیکشن کمیشن اور صدر مملکت تینوں ذمہ دار ہیں،انتخابات تو وقت پر ہونے چاہئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں،الیکشن کمیشن حکام، اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے،پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جس دن قومی اسمبلی تحلیل ہوئی اسی دن صدر تاریخ دیتے تو کوئی اعتراض نہ اٹھا سکتا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے پوری مشینری شامل ہوتی ہے،کیا سپریم کورٹ انتخابات کی تاریخ دے سکتی ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیا الیکشن کمیشن نے کبھی کہا کہ صدر تاریخ دیں؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آئین پاکستان میں ہمیں تاریخ دینے کا اختیار کہاں ہے،انتخابات کا انعقاد تو اچھی چیز ہے، مسئلہ نہیں ہے،آپ کے لیڈر صدر کے بھی لیڈر ہیں، صدر مملکت نے فون کرکے کیوں نہیں کہا کہ انتخابات کی تاریخ دیں،جسٹس امین الدین نے کہا کہ آپ کی دلیل تو یہ ہے کہ صدر نے آئین سے انحراف کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *