باجوڑ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کے گھر کے باہر بم دھماکا

باجوڑ(پاکستان امیج)جماعت اسلامی کے نائب امیر اور سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکا مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کے عین باہر پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں مولانا وحید گل کے گھر اور ان کی گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کی۔

مولانا وحید گل نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکے میں آئی ای ڈی استعمال ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستان ابھرتی سفارتی ومعاشی طاقت تسلیم، سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ، بلومبرگ بھی معترف

امریکہ (پاکستان امیج)پاکستان خطے میں ابھرتی سفارتی و معاشی طاقت ہے جب کہ عالمی سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email