باجوڑ؛ پولیس چیک پوسٹ پر اسنائپر سے حملہ، اے ایس آئی شہید

پشاور(پاکستان امیج)باجوڑ کی تحصیل واڑہ ماموند بدان پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد نے اسنائپر سے حملہ کرکے اے ایس آئی کو شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اے ایس آئی کی شناخت دولت خان کے نام سے ہوئی ہے۔

شہید اے ایس آئی دولت خان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 1 بجے پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *