بات چیت ہی جمہوریت کی طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد ( پاکستان امیج )پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بات چیت ہی جمہوریت کی طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے، امید ہے تمام سیاسی و جمہوری قوتیں قوم کو اتفاق رائے کا تحفہ دیں گی۔

اپنے ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق اور مشاورت سے آگے بڑھنے کا جذبہ جمہوریت کی جیت ہے۔ میثاق جمہوریت کا بے نظیر بھٹو نے آغاز کیا، صدر زرداری نے عمل کرایا، بلاول بھٹو ادھورے ایجنڈے کی تکمیل کے عمل کی قیادت کر رہے ہیں۔بات چیت ہی جمہوریت کی طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے، آئینی ترامیم پر اتفاق جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی مزید مضبوط کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *