لا ہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، ہمارا صرف کپتان تبدیل ہوا ہے، ٹیم وہی ہے اس لئے ہمیں اچھا مقابلہ کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میسج لیک ہونے والے معاملے پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا یہ بابر اور پی سی بی کا مسئلہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرکے بہت اچھا اقدام کیا ہے اور ہم اس پروگرام کے تحت پورے ملک میں ٹیلنٹ ڈھونڈنے کے لیے کوشاں ہیں، ڈھونڈے گئے بچوں کو پشاور زلمی کی ٹیم کے ساتھ کیمپ کروائیں گے جبکہ ان بچوں کو ڈیرن سیمی سیمت نامور کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ یا چھ سال سے کہہ رہے ہیں لڑکوں کو ڈومیسٹک زیادہ کھلائیں، پہلے جب پلیئر آتا تھا تو وہ دو ، تین ڈومیسٹک سیزن کھیل کر آتا تھا، ڈومیسٹک کے لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ابھی پشاور زلمی نے نسیم کی ٹریڈ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید کو برے وقت میں بھی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے، جب اتنے سال سے یہ باولر پرفارم کر رہے تھے تب سپورٹ کیا ، آسٹریلیا ٹور پر حارث رؤف کو بھیجنا چاہیے۔
Pakistan Image