لاہور (پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اپنے اور بابر اعظم کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بول پڑے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں بابر اعظم کے خلاف ہوں، ایسا بالکل نہیں ہے۔بابر اعظم اچھے پلیئرہیں، ان پر کپتانی کی وجہ سے تنقید ہوتی ہے۔
“جنگ ” کے مطابق شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور شوق سے کھیل رہا ہوں، میری فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔میں کرکٹ صرف ورلڈ کپ کے لیے کھیل رہا ہوں۔مجھے کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 2000 رنز چاہئیں۔
Pakistan Image