بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، سری لنکن بلے باز سدھیرا سماراوکرما

راولپنڈی (پاکستان امیج)سری لنکن بلے باز سیدھرا سماراوکرما نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، انہوں نے اچھی سنچری اسکور کی۔

راولپنڈی میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں سدھیرا سمارا وکرما نے کہا کہ 2019 میں بھی کھیلا تھا، اور اب بھی کھیلنا اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے تھے ہم نے نہایت محفوظ ماحول میں کرکٹ کھیلی۔سدھیرا سماراوکرما نے کاہ کہ پہلے ہاف میں وکٹ اسپنرز کے لیے بہتر رہی، ابرار اور نواز نے اچھی بولنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے کیچز ڈراپ کیے جس کے باعث میچ میں کامیابی نہ مل سکی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *