بابر اعظم کا بنگلہ دیش پریمیئرسے معاہدہ طے پا گیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بنگلہ دیش پریمیئرسے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم 2017 کے بعد اب بی پی ایل کھیلیں گے، انہوں نے رنگ پور رائیڈرز سے معاہدہ سائن کر لیا ہے۔

بابر اعظم نے 2017 میں آخر ی بار سلہٹ سکسرز کی جانب سے بی پی ایل کے میچز کھیلے تھے، قومی ٹیم کے کپتان کے معاہدے کی سائننگ کا انکشاف ٹیم کے سوشل میڈیا مینجر نے ذاتی اکائونٹ پر کیا ہے۔

دوسری جانب رنگ پوررائیڈرز کی جانب سے نئی سائننگ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ بھی بابراعظم کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *