بابر اعظم نے کتنی مہنگی سویٹ شرٹ پہنی؟ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

راولپنڈی (پاکستان امیج) سابق شاہین کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کیلئے راولپنڈی پہنچے تو انہوں نے کافی مہنگی سویٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق بابر اعظم کی شہرت مہنگے ملبوسات کے حوالے سے بڑھنے لگی، گزشتہ روز بابر اعظم نے ہیڈ کوچ محمد حفیظ، سپن اور فاسٹ باولنگ کوچز سمیت عہدیداران سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جن میں بابر اعظم ایک بھالو سے سجی سویٹ شرٹ (sweatshirt) پہنے دکھائی دیئے جو کچھ منفرد تھی۔

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ایک صارف نے شرٹ کی قیمت معلوم کی تو وہ ایک لاکھ 23 ہزار روپے نکلی جو ایک غیر ملکی برانڈ کی بتائی گئی ہے۔

اس سے قبل بابر اعظم سے متعلق مہنگی شیروانی خریدنے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں جس کی قیمت 23 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *