چنئی(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےکہاہے کہ یہ شکست بہت مایوس کن ہے ، ہم نے اچھا مقابلہ کیا لیکن بیٹنگ میں 10سے 15رنز کم بنائے جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح فاسٹ باولرز نے مقابلہ کیا وہ زبردست تھا لیکن رزلٹ ہمارے حق میں نہ آ سکا ۔ ڈی آر ایس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ گیم کا حصہ ہے ، یہ ایمپائر کال تھی اس لیے اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موقع تھا کہ میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں بنے رہتے لیکن ایسا نہ ہو سکا ، اب دیکھتے ہیں کہ آخری تین میچز کے بعد ہم کہاں کھڑے ہوتےہیں۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image