بابر اعظم نیچرل کپتان تھے ، پی سی بی نے ہٹانے کا فیصلہ جلدی میں کیا ، میتھیو ہیڈن کا بیان

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ کے سابق کوچ اور لیجنڈ آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن نے بابر اعظم کو نیچرل کپتان قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بابر اعظم نیچرل کپتان تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اُنہیں ہٹانے کا فیصلہ کرنے میں جلدی کیا۔ انہیں کپتان کی تبدیلی پر افسوس اور حیرت ہوئی۔ پاکستان کو ورلڈ کپ 2023ء میں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، گرین شرٹس کےلیے کپتانی سے زیادہ ٹیم پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔

میتھیو ہیڈن کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجرڈ تھے، شاہین آفریدی کی پرفارمنس پر تشویش تھی اور فخر زمان نے جب پرفارمنس دی تو دیر ہو چکی تھی، پھر محمد نواز اور شاداب خان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔ بابراعظم کی کپتانی پر جس نے بھی فیصلہ کیا اس نے حقائق کو نظر انداز کیا، اُس کی کپتان کی نسبت بطور کھلاڑی پرفارمنس بہت اچھی ہے، بطور کپتان بیٹنگ اوسط تقریباً 50 ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *