بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ(پاکستان امیج ) قومی ٹیم کے کئی کرکٹرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔

تفصیل کے مطابق ون ڈے کپتان محمد رضوان، سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باولر نسیم شاہ عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، تینوں کھلاڑی ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے، عمرہ ادائیگی کے بعد کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ پر جانا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پہلے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ جائے گا، ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی بعد میں نیوزی لینڈ جائیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 16 مارچ سے 26 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ تین ون ڈے میچز 29 مارچ، دو اپریل اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *