بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کے اعلان پر رضوان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

لاہور (پاکستان امیج) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے بابراعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے اعلان اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بطور کپتان کارکردگی کو سراہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بابراعظم نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے اور اپنی خدمات ملک کیلیے بطور بیٹسمین جاری رکھنے کا اعلان کیا۔بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے اعلان پر محمد رضوان نے انہیں زبردست انداز سے خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ ’کپتان، آپ دلوں کے کپتان ہوں‘۔ رضوان نے لکھا کہ ’کوئی شک نہیں کہ آپ پاکستانی تاریخ کے عظیم بلے باز ہیں‘۔

وکٹ کیپر نے لکھا کہ ’بابر کی بطور کپتان پاکستان کیلیے ایمانداری، محبت، سوچ اور کاوشیں بہت شاندار رہیں‘۔ انہوں نے بابر اعظم کو دعا دی کہ آپ پاکستان کیلیے اسی طرح چمکتے دمکتے رہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *