بابراعظم کی ٹی 20 میں شمولیت سے متعلق عاقب جاوید کا اہم بیان

کراچی(پاکستان امیج)بابر اعظم کے ٹی 20 میں شمولیت سے متعلق پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

عاقب جاوید نے بابر اعظم کے مستقبل کے سوال پر کہا کہ آخری ورلڈ کپ میں انھوں نے حصہ لیا تھا، اب شمولیت کا انحصار دستیاب آپشنز پر ہوگا، ہم نے تجربہ کرتے ہوئے ایشین گیمز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم منتخب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ میں فیصلے کرنے کی ہمت ہونی چاہیے، نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے چاہئیں، ہمیں ڈر کر کوئی فیصلہ نہیں کرنا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ یاد رکھا جائے گا کہ ہم نے بہتری لانے کی کوشش کی یا کسی گروپ کا حصہ بن کر مخصوص کھلاڑیوں کو ہی چانس دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *