بابراعظم کی فینز سے اُلجھنے کی وجہ بھی بالآخر سامنے آگئی

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی فینز سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وجہ بھی سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بابراعظم کو سڑک پر کھڑے فینز سے الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔جیونیوز کے مطابق بابر اعظم کے قریبی ذرائع سے اس ویڈیو کے حوالے سے رائے طلب کی گئی تو سابق کپتان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ فینز سے الجھنے کا واقعہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔

سابق کپتان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ ’ بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا۔

قریبی ذرائع کے مطابق نماز کے بعد باہر آکر بابر اعظم نے سختی سے فین کو منع کیا اور وہاں سے غصے بھرے انداز میں چلے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *