بابراعظم کی سعود شکیل کو ’چھوٹا ڈان‘ کہہ کر مخاطب کرنے کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی (پاکستان امیج) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ٹریننگ سیشن کے دوران سعود شکیل کو ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہہ کر مخاطب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے لیے راولپنڈی میں جاری قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں بابراعظم سمیت 18 رکنی سکواڈ موجود ہے جبکہ اوپنر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف شادی کی تیاریوں کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں وہ روانگی سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنڈی میں جاری ٹریننگ سیشن کے دوران بابراعظم ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ فیلڈنگ ڈرلز کررہے ہیں اس دوران کیچ تھامنے پر بابر سعود شکیل کو ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کیلئے لگائے گئے تربیتی سیشن میں مزید 3 بالرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بابراعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد اوپنر امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز کل کیمپ میں پریکٹس کیلئے موجود ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *