بابراعظم نے ٹی 20کرکٹ میں روہت شرما سے اہم اعزاز چھین لیا

لاہور(پاکستان امیج)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابر اعظم نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران حاصل کیا، انہوں نے 32 رنز بنائے۔قومی ٹیم کے کپتان کے 32 رنز سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کی تعداد 3 ہزار 987 ہو گئی، انہوں نے یہ رنز 111 اننگز کھیل کر بنائے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 143 اننگز میں 3 ہزار 974 رنز بنا رکھے ہیں، اس طرح بابراعظم نے روہت شرما کو رنز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رنز کی فہرست میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی آگے ہیں وہ 109 اننگز میں 4037 رنز بنا کر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، بابراعظم کوویرات کوہلی کے رنز برابر کرنے کیلئے پچاس رنز درکار ہیں، بابراعظم جیسے ہیں 51 رنز بنائیں گے وہ ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *