بابراعظم نے نئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کیلئے پیغام جاری کر دیا

راولپنڈی(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نئے کپتان شان مسعود کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ اپنی صلاحیتیں دکھائیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو نئےکھلاڑی آئے ہیں ان کے لیے سنہری موقع ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسے دورے ریگولر طور پر کرنے کی ضرورت ہے، بائی لیٹرل سیریز زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی پاکستان آئیں، ہمارا پریکٹس میچ بھی آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے ساتھ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *