بابراعظم نے سینچری بنانے والے صائم ایوب کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (پاکستان میج )پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو کلین سوئیپ کردیا اور اس جیت میں بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب نے اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق صائم ایوب نے سیریز کے دوران بیک ٹو بیک دو سنچریاں اسکور کیں اور آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہیں پلیئر آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ ملا۔

بابر اعظم جو خود بھی ون ڈے سیریز میں فارم میں واپس آئے اور بیک ٹو بیک نصف سنچریاں بنائیں وہ صائم ایوب کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صائم ایوب کو چیتا قرار دیدیا۔

ساتھ ہی اگلی پوسٹ میں بابراعظم نے اپنے دوست اور قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

بابر اعظم نے ایک دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستان کی تیسرے میچ کی تصاویر پوسٹ کیں اور جیت کو پاکستان کیلئے فخر اور خوشی قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *