لاہور (پاکستان امیج) قومی ٹیم کے سابق بابراعظم بنگلادیش کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد سڑک پر نوجوانوں سے لڑ پڑے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم سڑک کے بیچ میں کچھ مداحوں کے ساتھ الجھ رہے ہیں۔
ویڈیو میں بابراعظم کو مداحوں نے گھیرا ہوا ہے اور کرکٹر تلخ لہجے میں انہیں کچھ کہہ رہے ہیں تاہم اسکی آواز واضح نہیں کہ معاملہ کیا ہوا۔
After getting dropped from the Pakistan team, Babar Azam is fighting with his fans. pic.twitter.com/xYEFA7Xxk6
— M (@anngrypakiistan) May 30, 2025
بابراعظم نے ایک مداح کو دھکا دیتے ہوئے بھیڑ سے نکلے اور اپنی گاڑی کی طرف جاتے دکھائی دیے، یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین پرفارمنس کے بعد بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں انہیں موقع نہیں دیا گیا۔
Pakistan Image