اے این ایف کی کارروائی، سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں میں سے ہیروئن برآمد

کراچی(پاکستان امیج)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں میں ہیروئن سمگل کرنے کی واردات پکڑ لی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اے این ایف نے آلو کی برآمد کی آڑ میں ہیروئن سمگلنگ کی واردات پکڑ لی۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں کے کنٹینر سے 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو رکھے گئے تھے۔

اے این ایف نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ کنٹینر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بُک کروایا گیا تھا، گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس سٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *