لاہور (پاکستان امیج) پنجاب کے دارالحکومت میں مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بچانے والی پولیس افسر شہربانو نقوی کے ہاتھوں کو چومنے کی اداکارہ جگن کاظمی کی تصویر وائرل ہوگئی۔
خیال رہے کہ لاہور میں 26 فروری کو عربی حروف کی کیلیگرافی کے لباس پہننے پر ایک خاتون کو مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے مارنے کی کوشش کی تھی، جنہیں پولیس نے بروقت پہنچ کر بچایا تھا۔
خاتون کو بچانے والی خاتون پولیس افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہربانو کی بھی تعریفیں کی گئی تھیں اور اب اداکارہ و ٹی وی میزبان جگن کاظم کی جانب سے مذکورہ افسر کے ہاتھ چومنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔جگن کاظم نے انسٹاگرام پر اے ایس پی شہربانو نقوی سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے پولیس افسر کا یوٹیوب پر انٹرویو کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے اے ایس پی شہربانو کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کچھوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں سے ایک تصویر میں انہیں خاتون پولیس افسر کا ہاتھ چومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ و ٹی وی میزبان کی جانب سے اے ایس پی شہربانو کا ہاتھ چومنے کی تصویر وائرل ہونے پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اب مذکورہ ڈراما بہت ہوگیا۔
View this post on Instagram
زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کی جانب سے اے ایس پی کا ہاتھ چومنے کی تصویر کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ٹھیک ہے، انہوں نے اچھا کام کیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ خاتون افسر کو اب سر پر بٹھا لیا جائے۔کچھ افراد نے کمنٹس کیے کہ یہ سب کچھ بہت زہادہ ہو رہا ہے، بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ مذکورہ خاتون افسر خواتین کو بھی سیاسی بنیادوں پر گرفتار کرتی رہی ہیں۔
Pakistan Image