ای سی سی نے وفاقی سول آرمڈ فورسزکے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاکستان امیج )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور سول آرمڈ فورسز کو مزید رقم دینے کے علاوہ دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور ی دیدی ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی،اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی،پاسکو کے خاتمے اوراس کیلئے خصوصی ادارہ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایس پی وی کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ روپے مقررکیاگیا،جبکہ پیٹرولیم ڈویژن سمری پرآف شورآئل اینڈ گیس بلاکس کیلئیلائسنس مدت میں توسیع اور ورکنگ انٹرسٹ کی منظوری دی گئی، جبکہ غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی مراعاتی تجاویز منظور کیں گئیں۔ فنڈز ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر منظور کیے گئے،یہ رقم داخلی سلامتی، بارڈر کنٹرول اور امن و امان کیلئے فراہم کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *