ایک سال ہو گیا ، ضمانت کی توثیق نہیں ہوئی، ہم نے کوئی جرم کیا ہے تو جیل میں ڈال دیں ،علیمہ خان کا جج سے مکالمہ

لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک سال ہو گیا ،ابھی تک ضمانت کی توثیق نہیں ہوئی،اگر ہم نے کوئی جرم کیا ہے تو جیل میں ڈال دیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئیں، علیمہ خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک سال ہو گیا ،ابھی تک ضمانت کی توثیق نہیں ہوئی،ڈی آئی جی کی تحقیقات میں شامل ہوئے ہیں ،پولیس جو کہے وہ سچے ہم جھوٹے ہیں،اگر کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں کوئی تاریخ رکھ لیں یا پوچھ لیں،اگر ہم نے کوئی جرم کیا ہے تو جیل میں ڈال دیں ، پولیس جان بوجھ کر یہ سب کر رہی ہے ،ہمارا ٹرائل تو کریں اگر مجرم ہیں تو جیل میں ڈال دیں۔

فاضل جج نے کہاکہ عدالت کا کام کسی کو جیل میں ڈالنا نہیں ،عدالت نے کہاکہ ایک سال بعد آپ کو اچانک پریشانی شروع ہو گئی،دوسری مرتبہ آپ میرے سامنے پیش ہوئی ہیں ،علیمہ خان نے کہا کہ تفتیشی آفیسر کو تاخیر کرنے پر جیل میں ڈال دیں،عدالت نے کہاکہ یہ آپ کہاں سے ذہن میں لائیں کہ جیل میں ڈال دیں۔

علیمہ خان نے کہاکہ جیل میں کسی کو تو جانا چاہیے،جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے،علیمہ خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ضمانت کی توثیق ہی کر دیں،ہم تو یہاں سے لاءکی ڈگریاں لے کر جائیں گے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *