ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے پیش نظر تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا حکم

لاہور(پاکستان امیج)ملک بھر میں ایک ساتھ تین چھٹیوں کے پیش نظر حکومت نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے کیے احکامات جاری کر دیے۔

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی لیبر ڈے کے پیش نظر تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کی جائیں، 3 مئی ہفتہ اور اتوار کی بھی چھٹیاں ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے کیے احکامات جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس میں یومِ مزدور یکم مئی بروز جمعہ کی چھٹی شامل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *