ایک الیکشن میں کوئی گریجویٹ نہ ہونے پر نااہل ہوا،اگلی بار گریجویشن کی شرط ہی نہیں تو نااہل کیسے گا؟چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(پاکستان امیج)تاحیات نااہلی کیس میں چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ ایک الیکشن میں کوئی گریجویٹ نہ ہونے پر نااہل ہوا،اگلی بار گریجویشن کی شرط ہی نہیں تو نااہل کیسے گا؟ایک شخص دیانتداری سے کہتا ہے وہ میٹرک پاس ہے، اگلے الیکشن میں بھی وہ نااہل کیسے ہے؟آپ نے جو تفریق بتائی اس سے متفق نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہیں،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہیں۔

دوران سماعت وکیل خرم رضا نے عوامی نمائندگی ایکٹ کا حوالہ دیا، اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ اپنی ہی معروضات کی نفی کرنے والی بات کررہے ہیں۔جب 62ون ایف کے تحت کوئی ٹریبونل نہیں کرتا تو سپریم کورٹ کیسے کر سکتی ہے؟کیا سپریم کورٹ الیکشن معاملے میں اپیلٹ فورم کے طور پر کام نہیں کرتی؟اضافی اختیار تاحیات نااہلی والا یہ کہاں لکھا ہے؟ وکیل خرم رضا نے کہاکہ سپریم کورٹ ڈیکلیئریشن دے سکتی ہے،جن کیسز میں شواہد ریکارڈ ہوئے وہاں سپریم کورٹ ڈیکلیریشن دے سکتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پھر تو آپ سمیع اللہ بلوچ کیس کی حمایت نہیں کررہے،وکیل خرم رضا نے کہاکہ میں ایک حد تک ہی اس کیس کی حمایت کر رہا ہوں،چیف جسٹس نے کہاکہ آئینی عدالت اور سول کورٹ میں فرق کو نظرانداز نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ آئینی عدالتیں ہیں جہاں آئینی درخواستیں دائر ہوتی ہیں،الیکشن کیشن قانون کےتحت اختیارات استعمال کرتا ہے،اگر الیکشن کمیشن تاحیات نااہل کر سکتا ہے تو اختیار سپریم کورٹ کے پاس بھی ہوگا۔

ایک الیکشن میں کوئی گریجویٹ نہ ہونے پر نااہل ہوا،اگلی بار گریجویشن کی شرط ہی نہیں تو نااہل کیسے گا؟ایک شخص دیانتداری سے کہتا ہے وہ میٹرک پاس ہے، اگلے الیکشن میں بھی وہ نااہل کیسے ہے؟آپ نے جو تفریق بتائی اس سے متفق نہیں ہیں،ایسے تو کوئی غیرملکی بھی الیکشن لڑ کر منتخب ہو سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *