ایوان کے اندر کیا حکمت عملی اپنائی جائے؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی ایوان کے اندر کی حکمت عملی زیر بحث آئے گی، پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر کی ایڈوائزری کمیٹی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور صحت کا معاملہ زیر بحث آئے گا، اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے کے بعد ہم ایڈوائزری کمیٹی میں بھی نہیں گئے، آج پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایوان کی کارروائی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *